اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ،ہنگامی ویکسینیشن مہم کا آغاز

اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ، فرانزک رپورٹ
 بہاولپور (آئی این پی )صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی۔فرانزک رپورٹ ک یمطابق اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہیکہ گل گھوٹو کے دوران گلے کے غدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔اسپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم کے مطابق چولستان میں اب تک 21 ہزار 175 اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے