حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، آصف علی زرداری


 پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور آگاہی، بچا ئواور علاج تک رسائی کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے کے اپنے پختہ عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے
اگر بروقت تشخیص ہوجائے تو یہ قابلِ علاج ہے اور اس کی بقا کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے ,، آصف علی زرداری کا چھاتی کے کینسر سے بچائو کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور آگاہی، بچا ئواور علاج تک رسائی کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے کے اپنے پختہ عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔چھاتی کے سرطان کے عالمی یومِ آگاہی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا ہر سال  19 اکتوبر کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بیماری کی بروقت تشخیص، موثر علاج اور بہتر بقا کے لیے اجتماعی کوششوں کو یکجا کیا جاسکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چھاتی کا  سرطان پاکستان میں خواتین میں سب سے زیادہ تشخیص ہونے والا سرطان ہے، جو خواتین کو لاحق ہونے والے تمام سرطانوں میں سے تقریبا ایک تہائی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ہر عمر اور ہر سماجی و معاشی پس منظر کی خواتین کو متاثر کرتی ہے تاہم اگر بروقت تشخیص ہوجائے تو یہ قابلِ علاج ہے اور اس کی بقا کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا اجتماعی چیلنج خاموشی کو توڑنا، سماجی نفرت اور غلط تصورات کو ختم کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی خاتون خوف یا مالی رکاوٹوں کی وجہ سے اسکریننگ یا علاج میں تاخیر نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ صحت کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے جن میں تدریسی ہسپتالوں اور صوبائی ہسپتالوں میں چھاتی کے سرطان کے لئے مخصوص کلینکس کا قیام، مفت میموگرافی اور تشخیصی خدمات کی فراہمی، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور بنیادی صحت کے فراہم کنندگان کو ابتدائی علامات کی شناخت اور خواتین کو اسکریننگ و علاج کے مراکز تک رہنمائی کے لیے تربیت دینا، پرائمری ہیلتھ کیئر، ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت پروگرامز میں چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کا انضمام تاکہ کمیونٹی کی سطح پر آگاہی کو فروغ دیا جاسکے جیسے اہم اقدامات میں شامل ہیں