اسلام آباد(آئی این پی ) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر کی خواتین پر زور دیا ہے وہ چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا سرطان پاکستان میں خواتین میں سب سے زیادہ عام مرض ہے اور ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص زندگیاں بچا سکتی ہے اور اگر مرض کی نشاندہی اور علاج وقت پر ہو تو بقا کی شرح 90 فیصد تک ہو سکتی ہے۔