چھاتی کے سرطان کی علامات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے:سر دار ایاز صادق

  اسلام آباد (یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھاتی کے سرطان سے بچا اور بروقت تشخیص کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بروقت تشخیص، موثر علاج اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے لئے اہم ہے، اس کی درست معلومات اور بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کو صحت کے مسائل پر بلا جھجک بات کرنے اور بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب دی جائے،