اسلام آباد(آن لائن) ملکی درآمدات میں 11ارب ڈالر کے تضادات اور چینی سکینڈل کی رپورٹ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو آج پیرکو بریفنگ دی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیرپرسن محمد جاوید حنیف خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام گذشتہ دو سالوں کے دوران ملکی برآمدات میں11ارب ڈالر کے تضادات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی بحث کی جائے گی۔