اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس آج جمعرات کو منعقد ہوگا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سیدامین الحق کی صدارت میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں وی پی این رجسٹریشن اور انٹرنیٹ کے مسائل کے حوالے سے غورہوگا۔قائمہ کمیٹی کو ڈیجیٹل پاکستان بل اور لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔