کراچی ، تین پولیس مقابلوں میں 4 زخمی ڈاکوئو ں سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔تیسرا پولیس مقابلہ سچل تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے افغان چورنگی کے قریب پیش آیا