کراچی(آئی این پی )کراچی میں پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں کے دوران ڈاکوئوں اور منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹائو ن اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 6 ڈاکووں کو گرفتار کر کے پستولیں ، رائفل ، وائرلیس سیٹ ، موبائل فونز نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔سرجانی ٹائون پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سرجانی ٹاون سیکٹر 51 سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عابد ولد سرور کے نام سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام سید ریحان ولد بدیع الزمان اور عبدالمنان ولد فاروق بتائے ہیں