کراچی(آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق لیاقت آباد سوکھا گرانڈ، اعظم نگر کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلے کے بعد خرم ولد شہریار اور محمد ثاقب ولد عبدالصمد نامی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، 4 زندہ رانڈز، موبائل فون، نقدی اور سرخ رنگ کی ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی