کراچی(آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان ہونیوالے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد میں اندرون روڈ وائٹ ہائوس اسکول بھنگوریہ گوٹھ بلاک 8 کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان شعیب عرف کاشی ولد محمد اسلم اور محمد علی عرف علی ولد منیر احمد زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور سات زندہ رانڈ برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مشتبہ حالت میں موجود تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم جوابی کارروائی میں زخمی ہو کر گرفتار ہوگئے۔دونوں ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں