کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

کراچی(آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ضلع ویسٹ کے تھانہ گلشن معمار کی حدود عمر بروہی گوٹھ میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت عبدالقادر ولد نیاز علی اور محمد نادر ولد کریم بخش کے ناموں سے ہوئی جبکہ عبدالسلام ولد عبدالستار نامی ملزم بھی گرفتاری کے بعد تھانے منتقل کیا گیا