کراچی(آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے سواتی محلہ کے قریب قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ذیشان ولد مقبول احمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے۔برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ادھر نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر بی 7 یونس مسجد کے قریب سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی