بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکائو نٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔ تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی
لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کے خلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکائو نٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔پبلک اکائو نٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہائوالدین میں 200 ملین کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلئے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا تھا۔پبلک اکائو نٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کر دیا۔
بزدار د