قطر گیٹ کرپشن سکینڈل میں نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ، دو سینئر مشیر گرفتار

تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے دو سینئر مشیروں کو قطر کے ساتھ مبینہ غیر قانونی تعلقات کے الزام میں گرفتار کر کے تین روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ قطر گیٹ کرپشن سکینڈل نے اسرائیل کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق، نیتن یاہو نے اس معاملے میں گواہی دی اور تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ گرفتار ہونے والے مشیر جوناتھن یوریچ اور ایلی فیلڈ اسٹائن پر الزام ہے کہ انہوں نے قطری حکومت کے ساتھ غیر قانونی روابط قائم کیے۔