وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے بد عنوانی سے متعلق کئی افسروں کے بیانات قلمبند کرلئے ،20 مارچ تک رپورٹ جمع کرائی جائے ،پی اے سی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں بد عنوانیوں سے متعلق کئی سرکاری افسروں کے بیانات قلمبند کرلئے ، اس حوالے سے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے سیکرٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔انکاکہناہے کہ 20 مارچ تک پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری کا اجلاس نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم 20 مارچ تک تحقیقاتی رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔