لاہور پولیس کے 113 اہلکاروں کے خلاف کرپشن پر گھیرا تنگ

 کارروائی کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی، 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج 
 102 اہلکاروں کو چارج شیٹ اور 11 کو شوکاز نوٹس جاری ، 24 اہلکاروں کی فائلیں داخل دفتر 
 آپریشنز ونگ کے 34 اور انویسٹی گیشن ونگ کے 23 اہلکاروں کو بڑی سزائیں دی گئیں:رپورٹ 
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کرپشن کے الزامات پر 113 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی، 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 29 اگست سے 14 اکتوبر تک آپریشنز ونگ کے 59، انویسٹی گیشن ونگ کے 48 اور سٹی ٹریفک پولیس کے 6 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی اس دوران 102 اہلکاروں کو چارج شیٹ اور 11 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ 24 اہلکاروں کی فائلیں داخل دفتر کردی گئیں۔پولیس اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کے تحت 96، عوامی شکایات پر 8 اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ پر 8 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آپریشنز ونگ کے 34 اور انویسٹی گیشن ونگ کے 23 اہلکاروں کو بڑی سزائیں دی گئیں۔ آپریشنز ونگ کے 9 اور انویسٹی گیشن ونگ کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔پنجاب حکومت نے 2 ماہ قبل پولیس میں کرپشن کے مقدمات پر سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی تھیں