امریکا: قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس کیخلاف گھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردئیے

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرائو تنگ کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے جس کے تحت قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔وائٹ ہائوس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سکیورٹی نمبر کے ذریعے نوکریاں حاصل کر لیتے ہیں۔