خطے میں غیریقینی صورتحال ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں،، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے :وزیراعظم

خطے میں کشیدگی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا:شہبازشریف
 پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، حکومت نے   عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا :وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو 
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم کی زیرصدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پراثرات کے جائزہ اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کردی گئی۔ شہبازشریف نے  خطے  کی غیریقینی صورتحال کے باعث ہرممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی صورتحال میں غیریقینی کی صورتحال ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے  کیلئے  مکمل تیاری رکھیں، گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات، توانائی بچت قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، خطے میں کشیدگی بڑھنے سے معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے ‘انہوں نے کہا بروقت،موثرحکومتی حکمتِ عملی سیایندھن فراہمی صورتحال کا بہترین اندازمیں انتظام کیا گیا، حکومت نے   عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا، حکومتی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن قیمتوں کیاضافے کیاثرات کو موثراندازمیں کنٹرول گیا۔