کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بڑا ایکشن! کوشل مینڈس ٹیم میں شامل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بڑا ایکشن! کوشل مینڈس ٹیم میں شامل

پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔ کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ چکے تھے۔ علاوہ ازیں، کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کل کراچی پہنچے اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں سکواڈ کو جوائن کر لیا۔یہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا عکاس ہیں۔