کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا

بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے چار سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ آج 7 جنوری کو جوڑے نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔انسٹاگرام پوسٹ میں جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا:"ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔"

بیٹے کے نام کے اعلان پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر غیرمعمولی پذیرائی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ مگر سادہ انداز میں شادی کی تھی۔ اس نجی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔