منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں بادامی باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو منشیات فروش کوگرفتار کرکیملزمان کے قبضہ سے 1000 گرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزم ارشد کے قبضہ سے 580 گرام جبکہ ملزم ممتاز کے قبضہ سے 480 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیاملزمان رہائشی ایریا منڈیوں کے گرد و نواح میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے بادامی باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے،