منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آئس فروش کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم بدنام زمانہ آئس فروش تھا۔ خفیہ اطلاع پر بجلی گھر کے پاس سے گرفتار کیا گیا،ملزم سے مجموعی طور پر 1سو 10 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر کے مطابق ملزم متین نیاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔