2منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

ظفروال(خصوصی رپورٹ )تھانہ لیسر کلاں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم حبیب خاں سکنہ ضلع خیبر ایجنسی کے قبضے سے 1140 گرام چرس جبکہ ملزم نثار احمد سکنہ خیبر ایجنسی کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔