ظفروال:2منشیات فروش گرفتار، شراب ، چرس برآمد

ظفروال (خصوصی رپورٹ) ظفروال کے علاقہ لیسر کلاں میں 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز پولیس تھانہ لیسر نے بسلسلہ گشت اور ناکہ بندی دو مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد ولد الیاس قوم کشمیری سکنہ گھمرولہ کے قبضے سے 1280 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم محمد رفیق عرف کھنڈا ولد رشید قوم گوجر سکنہ کوہلیاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5 لٹر دیسی شراب برآمد، مقدمات درج کر کے دونوں ملزموں کو حوالات بھجوا دیا۔