چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پوسٹ چاندنی چوک ساہیوال کی شراب فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 32لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ انچارج پوسٹ سب انسپکٹر رانا علی عمران کی زیر نگرانی اور ایڈمن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد زاہد نے دوران گشت ملزم قمر زمان سکنہ کمالیہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 19 لٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی نے محمد رفیق سکنہ چیچہ وطنی کے قبضہ سے 13لٹر دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ صدر چیچہ وطنی میں مقدمات درج کروادئیے۔