2منشیات فروش گرفتار:4َؑ کلو سے زائد چرس برآمد

ملزم بلال کو ملت پارک ، ریحان کو ساندہ سے گرفتار کیاگیا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) ملت پارک اور ساندہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتارکرلیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم بلال کو خفیہ اطلاع پر اتحاد کالونی ملت پارک سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ریحان کو چودھری بلڈنگ ساندہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بلال اور ریحان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 840 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیا۔