لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پٹرولنگ آفیسر سعید نے اکبر چوک سے ٹی لنک چوک جاتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر کارروائی کی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر گاڑی کی رجسٹریشن معطل پائی گئی، جبکہ مزید جانچ پڑتال کے دوران گاڑی ایک مقدمے میں مطلوب نکلی۔ ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور سمیت گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بروقت کارروائی کرنے پر ٹریفک پٹرولنگ آفیسر سعید کو شاباش دی۔