لاہور (کرائم رپورٹر) رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، رات گئے ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی جبکہ بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی، جس کے باعث بھینس رنگ روڈ پر آ گئی۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے ٹریفک پولیس واپس بھجوا دیا۔ مزید برآں، شکیل کو سات روز میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔