کانسٹیبل حسنین حیدر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے:آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 31 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جونیئر پٹرولنگ آفیسر سعادت خان کو بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل حسنین حیدر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اے ایس آئی عمران احمد کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ اے ایس آئی اظہر حسین کو شوگر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبلز عبدالطیف، سیف اللہ اور سکیورٹی کانسٹیبل احتشام الحق کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔اسی طرح ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود الٰہی، کانسٹیبلز محمد عرفان اور محسن صغیر کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی زاہد عباس، ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان اور سکیورٹی کانسٹیبل علی حسین کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار روپے دئیے گئے۔جونیئر کلرک محمد عثمان، کانسٹیبل ظہیر عباس، واشر مین محمد رمضان اور باربر محمد ارشد کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہے۔