ڈاکوؤں نے چار شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے شہری سے دو لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں افضال سے دو لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں طاہر سے دو لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ شادمان میں شہزاد سے دو لاکھ 10 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ دوسری جانب فیصل ٹاؤن اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد، شادمان اور جوہر ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔