ناکہ شیرا کوٹ پر مشکوک گاڑی سے شیشہ، حقہ اور فلیورز برآمد، ملزم پولیس کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ مجاہد سکواڈ کے ناکہ شیرا کوٹ پر مشکوک گاڑی سے ممنوعہ شیشہ، حقہ اور فلیورز برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے چار ملزمان صدیق، عثمان، عیسیٰ اور عبدالجبار کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص ہو یا گاڑی، چیکنگ کے بغیر لاہور میں داخلہ ممکن نہیں۔