مشکوک گاڑی سے مختلف فلیورز اور اسٹکس بھی برآمد، ملزم پولیس کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مجاہد اسکواڈ نے ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے ممنوعہ شیشہ حقہ، مختلف فلیورز اور اسٹکس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے انہیں قابو کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمتکبر، شیر خان اور سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی جاری ہے اور کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کو چیکنگ کے بغیر شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔