دو رکنی گینگ سے پستول، چوری شدہ موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہربنس پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل اور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پستول، چوری شدہ موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عارف اور طارق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔