ہربنس پورہ:موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا‘ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر )   ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا  سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔