ہربنس پورہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا

 ملزمان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور نقدی برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہربنس پورہ پولیس نے نواب پورہ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی طارق اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، چار موبائل فون، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چوری کی نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔