رنگ محل پولیس : 4000 پتنگیں، کیمیکل ڈور برآمد

 پشاور سے آن لائن پتنگیں منگوا کر فروخت کرنے والا ملزم تیمور گرفتار
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رنگ محل پولیس نے پشاور سے آن لائن پتنگیں منگوا کر فروخت کرنے والے ملزم تیمور طارق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 4000 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چھ چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگ سازی اور خرید و فروخت میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی اور فروشی کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔