پنجاب یونیورسٹی، منشیات فروش گرفتار

یونیورسٹی میں شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو مرد اور خاتون کو پکڑ لیا گیا 
 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی انتظامیہ نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر ایک پر شراب کی بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی آفیسر شہباز نے مشکوک سوزوکی ویگن آر کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد ہوئیں۔ گاڑی میں دو مرد اور ایک خاتون سوار تھے۔ گرفتار افراد میں یونیورسٹی کا سینٹری ورکر کامران مسیح، نبیل مسیح اور ربکا عمران شامل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں اور ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دی۔