بنگلہ دیش میں ہنگامے‘ حکمران جماعت کے2کارکن جاںبحق، محمد یونس کا گھر نذرِ آتش

عوامی لیگ کی کال پر ہڑتال‘بعض علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی معطل ، بارڈر گارڈ کی 97 پلاٹونز سات اضلاع میں تعینات 
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں ممکنہ واپسی سے قبل ملک میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ، بعض علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی معطل ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پرتشدد واقعات میں حکمران جماعت کے دو کارکن جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس کے آبائی گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے جمعرات کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ یہ اقدام ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے بعد کیا گیا تھا۔ عوامی لیگ حکومت کی جانب سے شیخ حسینہ کو نیا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سے سراپا احتجاج ہے۔