بنگلہ دیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا،ایک ہزار بچے جاںبحق

 بیمار بچوں کی مسلسل آمد ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی،ویکسینیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وبا ء کے پھیلا ئوکاسبب بن رہی ہے:ماہرین
ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے۔ملک میں خسرہ کی بدترین وبا سے 1 ہزار کے قریب بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا  رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بنگلا دیش میں 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔اسی طرح خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ خسرہ کے شبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔اس مرض کے نتیجے میں گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی اور بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ماہرین کے مطابق ویکسینیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وبا ء کے پھیلا ئوکاسبب بن رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وبائی بیماریوں کے اعدادوشمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے۔