بنگلہ دیش ، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 16 افراد جاںبحق

16 افراد کی لاشیں جل چکی جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی 
گودام میں بلیچنگ پاڈر، پلاسٹک ، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ذخیرہ کیا گیا تھا
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کپڑے کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد  جاںبحق ہو گئے  ۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی فائر سروس نے بتایا کہ اب تک 16 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں لیکن لاشیں بالکل جل چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کو ڈھاکہ کے میرپور علاقے میں کپڑے کی ایک چار منزلہ فیکٹری میں  گزشتہ دوپہر کے وقت آگ لگی   جس پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ تاہم حکام کے مطابق، فیکٹری سے ملحقہ کیمیکل گودام جلتا رہا۔عینی شاہدین کے مطابق، گودام میں بلیچنگ پاڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ذخیرہ کیا گیا تھا۔ یہ تمام سامان آگ میں شدت کا سبب بنتا ہے جبکہ پلاسٹک جلنے پر زہریلا دھواں بھی چھوڑتا ہے۔فائر سروس کے ڈائریکٹر محمد تاج الاسلام چودھری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ عین ممکن ہے کہ متاثرین انتہائی زہریلی گیس کے باعث فوری طور پر ہلاک ہو گئے ہوں۔چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور فوجی افسران ابھی بھی فیکٹری اور گودام کے مالکان کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔