لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، موٹروے کئی مقامات پربند
لاہور(آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست آگیا جہاں سموگ کی اوسط شرح 325 تک جا پہنچی ہے۔۔ دریں اثنا شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث پہلے ایم 4 کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک صرف ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا تاہم دھند کی شدت کے پیش نظر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔