لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ایک بار پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا،شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 284ریکارڈ، آب و ہوا انتہائی مضرصحت ہو گئی۔ جمعرات کے روز راوی روڈ اور گرد ونواح میں سب سے زیادہ شرح آلودگی581ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹائون 474، شالیمار ٹائون 405، سید مراتب علی روڈ 352، سول سیکرٹریٹ 311،عسکری ٹین 278، رائیونڈ روڈ 249جبکہ طفیل روڈ کے گردونواح میں سب سے کم شرح آلودگی 180ریکارڈ کی گئی۔