شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا
لاہور( یواین پی) پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا۔ سی آر پی آفس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 285، ماڈل ٹائون میں 253، علامہ اقبال ٹائون میں 221، ڈی ایچ اے میں 219 اور برکی روڈ پر 212 ریکارڈ کیا گیا۔اے آر سی میں آلودگی کی شرح 205 جبکہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 128 ریکارڈ کیا گیا۔