لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور (خصوصی رپورٹ) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ کی گئی۔سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی 216، علامہ اقبال ٹائون میں 198 جبکہ برکی روڈ پر 189 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے۔ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔