لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور(آئی این پی ) ضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ کی گئی۔ سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی 216، علامہ اقبال ٹان میں 198 جبکہ برکی روڈ پر 189 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو زیادہ سے زیادہ 33 اور کم سے کم 23 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔