پنجاب میں سموگ کا راج، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست

لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا ۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا، ڈھاکا کا تیسرا جبکہ بھارتی شہر کلکتہ کا چوتھا نمبر ہے۔