عالمی امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے:خواجہ آصف

امن صرف جنگ نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ پائیدار استحکام کیلئے انسانی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی: شومان سکیورٹی اینڈڈیفنس فورم سے خطاب
برسلز(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے  عالمی امن  کیلئے  اجتماعی شعور، مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے،امن صرف جنگ نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ پائیدار استحکام  کیلئے  انسانی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یورپی پارلیمنٹ برسلز میں شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا عالمی امن، سلامتی اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں متحرک کردار عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کی روشن مثال ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا گزشتہ سات دہائیوں کے دوران 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکار خدمات انجام دے چکے ہیں، عالمی امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستان کی خدمات اور قربانیاں اس کے فعال بین الاقوامی کردار کا ثبوت ہیں۔دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے  مشترکہ حکمت عملی، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس ناگزیر ہے