راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی وفد کے ہمراہ اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری)نے سینئر سٹاف افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ر) خرم آغا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فور س نے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں کمی کے جاری پرگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی