استنبول(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے امت کو انتہاپسندی، تکفیر اور فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں،فلسطین و کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت ہے۔استنبول میں اتحاد العالمی للعلا المسلمین کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت ہے، مسلم اقلیتوں کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کیا جائے، تاہم اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ سے ہی ممکن ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صیہونیت امت مسلمہ کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہے، لہذا ہمیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، مسلمان سکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم عوام اور حکمرانوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے واضح لائحہ عمل دیں