آزاد کشمیر پر مولانا فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو اچھی بات ہوگی:خواجہ آصف

مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لئے  قربانیاں دیں، مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں:نجی ٹی وی سے گفتگو 
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی سے نکلنے کے حامی ہیں، مولانا فضل الرحمان اگر بات چیت کرتے ہیں اور کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی  وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیاں دیں، مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ  وہ کشمیریوں کو 3 حوالوں سے جانتے ہیں، ایک وہ کشمیری ہیں جو 75 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے، مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں کسی بھی آزادی کی تحریک میں سب سے نمایاں ہیں